• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسز خالد الامیری نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے مشہور ’ہلک‘ خان بابا کو چیلنج دے دیا۔ 435کلو گرام کے خان بابا پاکستان میں طاقتور ترین شخص مانے جاتے ہیں اور بہت سے افراد کے ہیرو ہیں۔

الامیری نے مسکراتے ہوئے کہا ’میں نے کہیں پڑھا ہے کہ آپ پاکستان میں طاقتور ترین شخص ہیں؛ میں آپ کو بتاؤں گا کہ مجھے اس بات پر کیوں یقین نہیں کیونکہ اب میں یہاں ہوں‘۔ الامیری کی جانب سے اس سوال پر کہ آپ کس قسم کے شخص ہیں تو بابا کا کہنا تھا کہ ’میں واقعی ایک سنجیدہ قسم کا لڑکا ہوں۔ لیکن میں جو کچھ بھی سوشل میڈیا پر کرتا ہوں اس سے لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔

میں خوش انسان ہوں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ جب امیری نے بابا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تو معاملات سنگین موڑ لینے لگے۔ بابا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ نہیں چاہتے ان پر قابو پایا جائے تو آپ کو انہیں گولی مارنا پڑے گی کیونکہ آپ اس طرح انہیں قابو میں نہیں کرسکتے۔ اس پر الامیری نے جواب دیا ’مجھے لگتا ہے کہ آپ مجھے چیلنج کر رہے ہیں‘۔

الامیری بابا کو برصغیر پاک و ہند کے روایتی ہاتھ سے بنے ہوئے بستر پر چھلانگ لگانے کا چیلنج کرتے ہیں جسے بابا کامیابی کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ ایک اور مقابلہ میں خان بابا آسانی سے الامیری کو کاندھوں پر اٹھا کر اپنے باغ کے گرد گھومتے پھرتے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین