• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریہ محلہ کے مین نالے کی صفائی کا مطالبہ

راولپنڈی (جنگ نیوز) آریہ محلہ‘ ندیم کالونی‘ جاوید کالونی کے مکینوں نے راولپنڈی کی انتظامیہ اور بلدیہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آریہ محلہ کے مین نالے کی مون سون کی بارشوں سے قبل صفائی کروائی جائے۔ علاقے کے مکینوں نے کہا کہ نالے کے اندر کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی صفائی بارشوں سے موسم سےپہلے ہونی چاہئے تاکہ علاقے کے عوام سیلابی صورتحال سے محفوظ رہیں۔ مکینوں نے کہا کہ علاقے میں گوالے بھینسوں کا گوبر اور گندگی نالے میں پھینکتے ہیں جس سے سلہٹ پیدا ہوتی ہے اور پانی کی روانی میں رکاوٹ پیدا کر دیتی ہے۔ اس کا بھی تدارک کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید