• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نادہندگان، اوپن لیٹرز پر چلنے والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے ٹوکن ٹیکس نادہندگان اوپن لیٹرز پر چلنے والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بیسیوں گاڑیوں کے دستاویزات تحویل میں لیکر مزید کاروئی کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹوکن ٹیکس نادہندہ، اوپن لیٹرز کی حامل اور غیر رجسٹرڈ 42 گاڑیوں کے دستاویزات تحویل میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے، ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان جلبانی کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے یکم جولائی سے اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے علاوہ ازیں یکم جولائی سے گاڑیوں کے مالکانہ حقوق کی منتقلی بھی بائیومیٹرک کی جارہی ہے جس میں فریقین کی موجودگی لازمی ہونا ضروری ہے۔
ملتان سے مزید