• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی چوک پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے علاقہ وہاڑی چوک پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ مقتول مجاہد کے ماموں رانا سجاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے مقتول مجاہد کے اہل خانہ کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں ،واضح رہے کہ ہفتے کے روز وہاڑی چوک پر 22 سالہ مجاہد اور 25سالہ امتیاز موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد جو موٹرسائیکل پر سوار تھے ان پر فائرنگ شروع کر دی ۔مجاہد موقع پر جان بحق جبکہ امتیاز زخمی ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مذکورہ معاملے پر تمام پہلووں سے تفتیش جا ری ہےمقتول اور زخمی کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین