• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمتعلقہ افراد کا زکریا یونیورسٹی میں داخلہ روکنے کیلیے پارکنگ سٹینڈ بنانےکا منصوبہ زیر غور

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں عام پبلک کی گاڑیوں کے لیےمین گیٹ کے ساتھ پارکنگ سٹینڈ بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق غیرمتعلقہ افراد کے کیمپس کے اندر گاڑیوں میں بلاوجہ گھومنے اور سکیورٹی کے پیش نظریہ تجویز زیر غور ہےکہ بوسن روڈ پر یونیورسٹی کیمپس کے مین گیٹ کے ساتھ ہی پارکنگ سٹینڈ بنا دیاجائے جہاں یونیورسٹی آنےوالی عام پبلک کی گاڑیاں و موٹر سائیکلیں کھڑی کی جائیں۔یونیورسٹی کیمپس میں صرف اساتذہ‘ طلباو سٹاف کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ہی جائیں گی۔پبلک کی سہولت کے لیے مین گیٹ سے شٹل سروس شروع کی جائے گی ۔
تازہ ترین