شوبز ستاروں اور دیگر معروف شخصیات کی طرح وزیراعظم عمران خان کو بھی ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کی یاد آنے لگی۔
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیر اعظم عمران خان نے مدرز ڈے پر اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ماضی کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔
عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے والدین اور دو بہنیں بھی ہیں۔
تصویر کو کیپشن کے بغیر انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا ہے جبکہ لوکیشن میں ’مدرز ڈے‘ لکھا گیا ہے جس کے بعد یہ واضح ہے کہ دیگر شخصیات کی طرح عمران خان بھی اپنی والدہ کو بہت یاد کررہے ہیں۔
عمران خان کی پوسٹ کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف 19 گھنٹے میں اُن کی پوسٹ پر ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔
عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔