• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا ۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کے انتہائی دلچسپ فائنل میں19 گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے والے جوکووچ نے یونان کے STEFANOS TSITSIPAS کو پانچ سیٹس کے مقابلے میں شکست دی ۔

جوکووچ اورTSITSIPAS کے درمیان پہلے سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریکیر پر گیا، سٹسیپاس نے کامیابی حاصل کی ، دوسرے سیٹ میں بھی سٹسیپاس چھائے رہے اور چھ دو سے فتح اپنے نام کی ۔

دوسیٹس کے خسارے میں جانے کے بعد جوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا ، پھر اگلا سیٹ چھ تین سے جیت کر میچ برابر کر لیا ۔

فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے اپنی کلاس دکھائی اور چھ چار کی کامیابی کے ساتھ دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور ساتھ ہی اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 19 کر لی۔

تازہ ترین