• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ نے فہد مصطفی کی 11سال پرانی تصویر شیئر کردی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کی اہلیہ ثنا فہد نے شوہر کی 11  سالہ پرانی تصویر شیئر کردی۔

ثنا فہد نے ماضی کی اس سنہری یاد کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کے دن 11 سال پہلے۔‘


فہد مصطفیٰ کی یہ تصویر دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں کیونکہ وہ اس تصویر میں آج سے کم ہینڈسم دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ 2005 میں ثنا سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے دو بچے فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید