• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسراءبیلگیچ کی دوستوں کے ساتھ نئی تصاویر مقبول

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ ایسراء بیلگیچ نے اپنی نئی ٹی وی سیریز ’کانو سوز توپراکلار‘  کی شوٹنگ کے سیٹ سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ ایسراء بیلگیچ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ٹی وی سیریزکی شوٹنگ کے دوران دوستوں کے ہمراہ  بنائی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ ایسراءبیلگیچ ان تصاویر میں دوستوں کے ساتھ کافی خوش نظر آ رہی ہیں، ایک تصویر میں انہیں بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


اداکارہ کی اس پوسٹ کو اب تک 5 لاکھ 42 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ’ارطغرل غازی‘ کے دوسرے سیزن میں تگتیکن (تیمور) کا کردار ادا کرنے والے اداکار’اور گنیش‘ اور اداکارہ ’ایسراءبیلگیچ‘ جلد ہی ایک نئے ٹی وی سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بعد ازاں ایسراءبیلگیچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر گنیش کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ساتھ ڈرامے میں آنے کی تصدیق بھی کی تھی۔

تازہ ترین