• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر زاہد خان کی رہائش گاہ پر پھر چوری


عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر زاہد خان کی رہائش گاہ پر پھر چوری ہوگئی۔ چور مہمانوں کے لیے مخصوص حصے سے دو ایئرکنڈیشنر چوری کرکے لے گئے۔

تھانہ ویسٹرج راولپنڈی میں رپورٹ درج کروادی گئی۔

زاہد خان کا کہنا ہے کہ پچھلے دس ماہ کے دوران لین نمبر 6 راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر یہ چوری کی چوتھی واردات ہے۔ لیکن علاقہ پولیس تاحال چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چوروں نے کچھ ماہ قبل رکھوالی کے لیے رکھے گئے ان کے ایک کتے کو بھی زہر دے کر مار دیا تھا۔

تازہ ترین