• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح قوانین موجود نہیں، ٹیکس دہندگان کی تفصیلات دینا دشوار ہوگا

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) حکومت نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ زراعت پر آمدن پر لاگت کا استثنا کا تخمینہ صفر ہے جبکہ وفاقی ، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی سطح پر آمدن 32 ارب 60 کروڑ روپے رہی ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ارکان کی قابل ذکر تعداد کا تعلق جاگیردار اور زمیندار طبقات سے ہے لہٰذا انہیں زرعی آمدن پر استثنا حاصل رہتا ہے ۔ٹیکس دہندگان کی تفصیلات فراہم کرنا بڑا دشوار ہوگا۔ گزشتہ مالی سال میں 3997.4 ارب روپے کے ٹیکس وصول ہو ئے تھے۔ اس طرح ٹیکس اخراجات مجموعی وصولیوں کا 33 فیصد اور جی ڈی پی سے تناسب 3.2 فیصد رہا۔

تازہ ترین