• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کمشنر کراچی کو چائنا کٹنگ کے سارے پلاٹس خالی کرانیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں تجاوزات کی سماعت کے دوران 36 ہزار پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کی ایک مرتبہ پھر گونج سنائی دی۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو سارے پلاٹس خالی کرانے کا حکم دیدیا۔جبکہ گرین لائن بس سروس سے متعلق کیس میں ڈی جی ایف ڈبلیو او کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےانہیں 16 جون کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو شہر قائد میں تجاوزات اور زمینوں پر قبضے سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کمشنر صاحب 36 ہزار پلاٹوں پر قبضہ ہوا ہے۔ کمشنر صاحب اگر آپ نہیں گرائیں گے تو آپ خود گر جائینگے۔ عدالت کے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے بغیر رکاوٹ کے کارروائی کریں جا کر۔ واٹر بورڈ نے پارک کی زمین خالی کروائی تھی وہاں شوروم کھل گیا۔ عدالت نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے آپ نے پارک کیوں نہیں بنایا؟ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ وہاں شوروم نہیں ہے۔

تازہ ترین