• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز کی ’علم‘ پر ’ادب‘ کو ترجیح

معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر انسان کے اخلاق کے  حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علم کے حصول پر ادب سیکھنے کو ترجیح دی ہے ۔

اداکار نعمان اعجازنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں اداکار کے فوٹو گرافر ان کا فوٹو شوٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔


انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زیادہ علم حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ تھوڑا ادب سیکھ لیا جائے ۔‘

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں ۔

تازہ ترین