امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی سے بدتہذیبی گھر گھر پہنچی ہے۔
قومی اسمبلی میں آج حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسمبلیاں اکھاڑہ اور جمہوریت مذاق بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بدتہذیبی گھر گھر پہنچی، حکومت اور اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کی تمام حدیں پار کردیں۔
امیر جماعت اسلامی نےمطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر پر تقریر کے بعد سب کچھ بھول گئے ہیں۔