پرتگال کے وزیرِ مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رینجل 2 روز کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری یورپ سفیر عائشہ علی نے پرتگال کے وزیرِ خارجہ کا استقبال کیا۔
پرتگالی وزیرِ خارجہ کی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔
پرتگال کے وزیرِ خارجہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پرتگالی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ کاروباری شخصیات کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق دورے میں پاکستان پرتگال بزنس فورم کا افتتاحی اجلاس بھی ہوگا اور پاکستان اور پرتگال کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔