ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ بڑھتی آبادی اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی ملک کو معاشی طور پر مفلوج کر رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے میرے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے بہترین تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے کراچی شہر کو راء کے تسلط سے آزاد کروایا ہے۔
کراچی کے سابق ناظم اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ یہاں تمام زبانیں بولنے والوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔