• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت کو حج کے لیے ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

اس برس ہونے والے حج کے لیے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی حج کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ تعداد لنک جاری کیے جانے کے ابتدائی 24 گھنٹے کی ہے اور درخواست دہندگان میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔

حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مرحلہ 13 ذی القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

تازہ ترین