• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی: جونیئر عالمی کپ، جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر عالمی کپ اور جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کے لیے کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

27 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ 30 جون سے 18 جولائی تک لاہور میں لگے گا، جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔

جونیئر عالمی کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے 30 جون سے نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم لاہور میں لگے گا جس میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ 19 روزہ کیمپ 18 جولائی تک جاری رہے گا جس کے کمانڈنٹ قومی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم ہوں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جون کی سہ پہر تک کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کریں۔

تازہ ترین