• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

آسان ہدف کے باوجود پشاور زلمی کے حضرت ﷲ زازئی نے طوفانی بیٹنگ کی۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی نے 109رنز کا ہدف محض11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے زلمی کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر یامین اور نور احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے تھے۔ 

تازہ ترین