کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے گریڈ 16 سے اوپر پبلک سروس کمیشن کے بغیر افسران کو مستقل کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت سے جمعرات تک کیلئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے آبزرویشن دی کہ سندھ حکومت جیسے مرضی تعیناتیاں کرے، عدالت قانون کے مطابق فیصلہ دیگی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسڑس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو گریڈ 16 سے اوپر پبلک سروس کمیشن کے بغیر افسران کو مستقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔