• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس وصولی میں اضافے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس وصولی میں اضافے کا فیصلہ ، حکومت کو اسٹیمپ ڈیوٹی میں 100فیصد اضافے کی امید ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے ٹیکس وصولی کے لئے آٹومیشن کا نظام متعارف کرایا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت یہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا ،ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس اسٹیٹ بینک کے نظام کے تحت آن لائن جمع کراسکیں گے، اس نظام کے تحت محاصل جمع کرنے والے اداروں کو براہ راست اسٹیٹ بینک سے منسلک کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹیکس وصولی کئی گنا بڑھ جائے گی ۔ گاڑیوں کی تصدیق اور گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کے خاتمہ کے لئے اسمارٹ کارڈ بھی متعارف کروایا گا ہے۔

تازہ ترین