• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اورسیکرٹری سمیت 11اہم عہدے خالی

لاہور(رب نواز خان) انٹر میڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات نزدیک ہیں، ہیں جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر امتحانات ،سیکرٹری اور چئیرمین سمیت 11 اہم عہدے خالی ہیںیا اضافی چارج سے کام چلایا جا رہاہے ۔ لاہور بورڈ کنٹرولر امتحانات سے محروم ہےاور سیکرٹری لاہور بورڈ کا کام بھی اضافی چارج کے ذریعے سے چلایا جا رہا ہے۔ لاہوربورڈ کےکنٹرولر امتحانات کی سیٹ پر عارضی چارج پر تعینات ناصر جمیل بھی رواں ہفتے ریٹا ئرہو گئے ہیں۔ملتان بورڈ میں چئیرپرسن ،سیکرٹری اور کنٹرولرامتحانات، گوجر انوالہ بورڈ میںسیکرٹری،ٖڈی جی خان میںکنٹرولر امتحانات ،بہاولپوربورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات،فیصل آباد بورڈ میں کنٹرولر امتحانات اور روالپنڈی بورڈ میں سیکرٹری کے عہدے خالی ہیں۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ افسران کی تعیناتیوں کے لیےاقدامات کر رہے ہیں۔جلد انٹرویو شروع کریں گے ۔
لاہور سے مزید