• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں ووٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے کا مشورہ بعد از وقت ہے، چشتی

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے پشتونخوا میپ کے سربراہ کی جانب سے سے زیارت و مختلف مقامات میں امارت اسلامیہ افغانستان کی قیادت کو جنگ کے بجائے ووٹوں کے توسط سے اقتدارمیں آنے کی دعوت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون کے امریکی ڈرامے کے بعدامارت اسلامیہ افغانستان کے امیرالمومنین ملامحمدعمرکی قیادت میں قائم حکومت کوکونسے ووٹوں یاجموریت سے ختم کیاگیا ،اورامریکی قیادت میں کفری دنیاکے لشکرکی یلغارکے وقت انہوں نے امر یکہ وکفری دنیاکی مخالفت نھیں کی بلکہ صادق شھیدگراونڈمیں لوئی جرگہ کے نام پرامریکہ وکفری دنیا کی خوشامد کیلئے اردوتک نہ سمجھنے والے پشتونوں کے سامنے انگریزی میں تقاریرکی ۔20 سال قبل امریکی بی باون طیاروں کی بمباری، نہتے طالبان کوزندہ جلانے اورافغانستان میں شادیوں میں سینکڑوں بوڑھے‘ خواتین‘ بچوں کے خون کی ندیاں بہنے پر وہ کیوں خاموش تھے۔ دریںاثناءجمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مفتی شفیع الدین‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی نے کوئٹہ میں نصف درجن غیرقانونی ایرانی سکولوں کی بندش کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ تعجب کی بات ہے کہ تین دہائیوں سے صوبائی دارالحکومت میں پڑوسی ملک کے نصاب تعلیم کے تحت غیر قانونی طور پرنصف درجن سکولوں کا چلایا جانا ا اور ان میں غیر ملکی اساتذہ اور غیرملکی ونصاب کا پڑھایا جانا ہمارے قانون نافذکرنے و سیکورٹی اداروں کی کارکرگی پرسوالیہ نشان ہے۔ہمارے سیکورٹی وقانون نافذکرنیوالے ادارے شب وروزپاکستان کے تعلیمی وفاق بورڈ وں سے منسلک ومنظور دینی مدارس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے ہراساں بھی کیاجاتاہے۔
تازہ ترین