• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل اپوزیشن کی یزیدیت عیاں ہوئی، ملیکہ بخاری

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کاکہنا ہے کہ میری ذاتی طور پر تذلیل ہوئی لیکن حیرانی نہیں ہوئی، کل اپوزیشن کی یزیدیت عیاں ہوئی، کل اُنہوں نے ساری حدیں پار کی ہیں۔

ملیکہ بخاری نے پارلیمنٹ کے باہر زرتاج گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل پارلیمان کے لیے سیاہ دن تھا، مسلم لیگ ن نے جو کیا اس پر حیرانی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ اس پارٹی نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خاتون پر حملہ کیا، شیریں مزاری کا جب خواجہ آصف نے مذاق اڑایا تو پارلیمان میں ان کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمان کو چلانے کا طریقہ قوائد و ضوابط میں موجود ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہاکہ میں ملیکہ بخاری کو داد دیتی ہوں کہ گزشتہ روز انہوں نے بہادری سے مقابلہ کیا ۔

تازہ ترین