• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نون لیگ کا پیغام

قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں ممکنہ ہلڑ بازی کے معاملے پر مسلم لیگ نون کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ماحول سازگار رکھنے کے لیے پیغام دیا گیا ہے۔

نون لیگ کے رکنِ اسمبلی ملک ندیم کامران نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں جو کھیل کھیلا گیا اسے کوئی بھی پسند نہیں کرتا، پنجاب کے بجٹ کے حقائق اپوزیشن لیڈر کل ایوان میں بتائیں گے۔

ملک ندیم کامران کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی ارکان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی والا ماحول پیدا کرنے کے پیغام آ رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے ایم پی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر صورتِ حال خراب کی گئی تو وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی بات نہیں کر سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید