• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کابینہ میں فنانس بل منظور نہ ہوسکا، بجٹ اجلاس موخر


آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں فنانس بل منظور نہ ہوسکا، جس کے باعث آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آج بجٹ پیش نہیں کیا جاسکا۔

وزیراعظم راجا فاروق حیدر اور کابینہ نے فنانس بل میں 1 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح مقرر کرنے پر اعتراض کردیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ اور اسمبلی فنانس بل کی منظوری نہیں دے گی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان فنانس بل کے حوالے سے نظر ثانی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنانس بل پر عمل درآمد سے ہمارے آمدن کے ذرائع کم ہوجائیں گے۔

اس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

اپوزیشن بینچ پر بیٹھے اکلوتے رکن اسمبلی ملک نواز نے اجلاس موخر کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ آج بجٹ اجلاس ہے، آج ہی بجٹ پیش ہونا چاہیے۔

تازہ ترین