سندھ حکومت بھی ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نئے مالی سال سے پوائنٹس آف سیلز کا سسٹم متعارف کرائے گی، پہلے مرحلے میں تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، بڑے جم اور ہیلتھ کلب کے ساتھ بیوٹی پارلر ز میں یہ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
یہ نظام اسی طرز پر ہو گا جس طرز پر ایف بی آر نے بڑے رٹیلرز پر پی او ایس (پی او ایس) کا سسٹم متعارف کر ایا ہے۔ ایس آر بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے ریونیو وصولی میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔
ایس آر بی کے لئے حکومت نے نئے مالی سال کے لئے ریونیو کا ہدف 125 ارب سے بڑھا کر 150ارب کر دیا ہے، جبکہ صوبے میں کو ئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ 25 ارب کے اس اضافی ٹیکس کو حاصل کرنے کے لئے ایس آر بی اپنی کار کر دگی کو بہتر بنارہا ہے۔
ایس بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں بھی ہماری ٹیکس وصولی کی گروتھ 18 سے 20 فیصد ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وفاق نے سندھ کو ان پٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں دی، پنجاب اور دیگر صوبوں کو یہ رقم دی گئی ہے پنجاب کو 15 ارب ملے ہیں ہمارے اس سے زیادہ بنتے ہیں۔