• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، 2 افراد گرفتار

کینیڈا، مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، 2 افراد گرفتار 


اوٹاوا (جنگ نیوز )اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹو(مسجد )میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اورخاتون گرفتارکرلیے گئے۔کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہرٹورنٹوکے اسکاربوروایریا میں واقع مسجد میں مرداورخاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے فوری طورپردونوں مرد وخواتین کوگرفتارکرلیا تاہم پولیس نے ملزمان اوران کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

تازہ ترین