• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید امریکی نوعمروں کی بطور ہم جنس پرست شناخت

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک مطالعے میں کہا گیا ہے کہ مزید امریکی نوعمروں کی بطور ہم جنس پرست شناخت ہوئی ہے، 2015اور 2019 کے درمیان ان نو عمروں کی فیصد میں 8.3سے 11.7 فیصد تک اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں ملک گیر سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزید نو عمر نوجوان اپنی جنسی شناخت ہم جنس پرست یا دو جنسیا کے طور پر بتا رہے ہیں۔بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے امریکی مراکز کے ملک گیر سروے کے مطابق 2015 اور 2019 کے درمیان 15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کی فیصد، جن کا کہنا تھا کہ انہیں ’ہم جنس پرست‘ کے طور پر شناخت کیا گیا، میں 8.3 فیصد سے 11.7 فیصد تک اضافہ ہوا۔ نتائج کے تجزیے کی رہنمائی کرنے والے ڈاکٹر اینڈریو ایڈسمین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمارے تجزیوں سے اس کا مظاہرہ ہوا کہ لڑکیوں اور لڑکوں کے تناسب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جنہوں نے خود کو ہم جنس پرست یا دو جنسیا شناخت کیا، ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیایہ اس وسعت میں حقیقی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے یا آیا اس سے کم از کم جزوی طور پر نوعمر افراد کی جانب سے زیادہ تر اطمینان کی عکاسی ہوتی ہے جو کسی گمنام سوالنامے پر ہم جنس پرست شناخت کو تسلیم کرتے ہیں۔

تازہ ترین