• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس دان پودوں میں نیا عضو تلاش کرنے میں کامیاب، تحقیق

کراچی ( نیوز ڈیسک) کئی دہائیوں کی تحقیق کے بعد سائنس دان پودوں میں ایک نیا عضو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں نے اسے کینٹیل کا نام دیا ہے۔ پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ عضو اسی طرح کا کام انجام دیتا ہے جیسا کہ ساختی انجینیرنگ میں کینٹی لیور وزن کو معاونت فراہم کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مخصوص حالات میں پودے کچھ مخصوص ساخت میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تحقیق میں شامل ٹموتھی گوکن کا کہنا تھا کہ کینٹیل کا سب سے پہلے مشاہدہ میں نے 2008 میں کیا تھا، ابتدائی طور پر میں نے اس پر یقین نہیں کیا تھا بلکہ مجھے لگا تھا کہ یہ جینیاتی خرابی ہے جو کہ ماحولیاتی آلودگی وغیرہ کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین