لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ٹھیکیدار کو 17 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں ڈی جی اینٹی کرپشن، چیف انجینئر،ایکسین ،ایس ڈی او ،اور سب انجینئرکو 24 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،عدالت نے سرکاری رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کرنے پر ایکسین وقاص اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریماکس دئیے کہ اگرافسر شاہی وزراء کے ایما پر کام کرے گی تو محکمہ تباہ ہو گا،ڈی سی سیاسی دباؤ پر رقم کی ادائیگی روک لیتا ہے، پھر عدالت میں دو مختلف رپورٹس پیش کی جاتی ہیں جو ایک جرم ہے ۔