• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین نے خلیل الرحمٰن قمر کو کیا مشورہ دیا؟

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین  نے مشہور پاکستانی ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمرکو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی حوالے سےآن ایئر بات کرتے ہوئےاپنے ذاتی خیالات کاکھل کر اظہار کرنے کے بجائے ذمہ داری سے بات کریں تو بہتر رہے گا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن کو عورتوں کے حقوق کے بارے میں پڑھنے کی ضرورت ہے کہ عورتوں کےحقوق بھی اتنے ہی ہیں جتنے وہ مردوں کےحقوق لکھتے ہیں۔

سونیا حسین نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جس کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔


پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کا عورتوں کے بارے میں بات کرنے کا طریقہ بہت غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمٰن ایک اچھے رائٹر ہیں لیکن وہ ایسے انسان کےبارے میں بات نہیں کرنا چاہتی جو اپنے الفاظ کے ساتھ سچا نہ ہو۔

خلیل الرحمٰن کی طرف سے ڈرامے کی آفر ملنے کے بارے میں کہا کہ یہ تو وہی بتائیں گے کہ انہوں نے کتنی بار آفر کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن رائٹر ہیں اور ان کے پاس ڈرامے کی کاسٹنگ کی بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرخلیل الرحمٰن انہیں  مسترد کر بھی دیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ سونیا حسین ہیں اور انہوں نے آج تک خلیل الرحمٰن کے ساتھ کام نہیں کیا ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید