• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن سلیم کی نئی پوسٹ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ ایمن سلیم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ابھی ان کے مداحوں کو انکی نئی انسٹاگرام پوسٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے ایک فین پیج کی پوسٹ شیئرکی ہے ، فین پیج نے پوسٹ میں اداکارہ سے نئی انسٹا گرام پوسٹ اپڈیٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنی انسٹا اسٹوری میں فین پیج کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے ایمن نے لکھا کہ ’میں آپ لوگوں سے معذرت چاہتی ہوں کہ آج رات میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کرسکی ۔‘

انہوں نے مداحوں سے وعدہ کرتے ہوئے لکھاکہ وہ کل پوسٹ لازمی کریں گی۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

تازہ ترین