• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن سلیم نے ارسلان نصیر کی تصویر خراب کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی خوبصورت ٹی وی اسکرین جوڑی، معروف یوٹیوبر ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں اداکار ارسلان نصیر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مرر سیلفی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اپنی ساتھی اداکارہ ایمن سلیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اداکار ارسلان نصیر نےاپنی یہ سیلفی شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’میری کمال کی مرر سیلفی کو خراب کرنے کے لیے تمہاراشکریہ‘

ارسلان نصیر کی جانب سے اس سے پہلے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز لگائی گئی تھیں جن میں وہ اور ایمن سلیم کسی مال میں شوٹنگ میں مصروف نظر آ رہے تھے۔

واضح رہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان میں نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

تازہ ترین