اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پی ایف یو جے کے کنونشن میں منظور متفقہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کو ازخود نوٹس کا اختیار قانون کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔
قرار داد کے مطابق میڈیا کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنایا جائے، میڈیا پر سینسر شپ ختم کی جائے۔
قرارداد میں لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔