سکھر (بیورو رپورٹ) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا ہے کہ پولیس نقل کے رجحان کے خاتمے کیلئے تعلیمی بورڈ کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی، ضلع بھر میں تمام امتحانی مراکز پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور انہیں سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ دفعہ 144پر مکمل عملدرآمد کراتے ہوئے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سینٹر میں نہ چھوڑیں اور سینٹر کے اطراف میں بھی غیر متعلقہ لوگ دکھائی نہ دیں ۔