• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا گیا، ترجمان عرب اتحاد

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں نے خمیس مشیط پر بارود بردار ڈرون سے حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنادیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ شہری تنصیبات اور علاقوں پر حوثیوں کے جارحانہ حملوں کی کوششیں ناکام بنائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین