• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں اپوزیشن کا بجٹ کچھ دن موخر کرنے کا مطالبہ


بلوچستان میں اپوزیشن نے بجٹ کچھ دن موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبائی بجٹ 4 ، 5 دن کیلئے موخر کرے۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز پر غور کر نے کے لئے مذاکرت کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی بجٹ پیش کیا گیا تو ہم منظور نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کا خزانہ عوام کا ہے، عوام کی مرضی سے خرچ ہوگا۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی خیرخواہ نہیں ہے۔

تازہ ترین