• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ہماری بات نہیں سنی گئی تو تحریک عدم اعتماد کل دوبارہ لائی جاسکتی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر ہماری بات کل نہیں سنی گئی تو تحریک عدم اعتماد کل دوبارہ لائی جاسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کو ایک بات 3 سال بعد سمجھ آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے برابر رکن شامل ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومتی ارکان ہماری لیڈرشپ کو چور چور ڈاکو ڈاکو کہتے تھے، آج جواب ملا ہے، اپوزیشن کی عزت کی جائے گی تو عزت ملے گی۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے آج بھی کہا بجٹ کو روکیں گے اور منظور نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، ترین گروپ کو تو این آر او دے دیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بجٹ سے مزید مہنگائی اور تباہی ہوگی، لوگ مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید