• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 1985 سے پہلے کچی آبادیاں تھیں اس لیے ہی توقانون لایا گیا، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں 1985 سے پہلے کچی آبادیاں تھیں اس لیے ہی تو قانون لایا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے احکامات دیئے کہ نالوں پر تجاوزات ایف ڈبیلو او گرائے۔

سعید غنی نے کہا کہ منظور قادر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا افسر تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر کسی افسر نے غلط کام کیا ہے تو کارروائی ہونا چاہیے۔

اسی پروگرام میں شریک سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچی آبادیوں کی تعداد کا تو کسی کو معلوم ہی نہیں ہے، گلستان جوہر میں گرائی گئی بلڈنگ کی اجازت کس نےدی تھی؟۔

وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ متاثرین کیلئے زمین دی جائے گی۔

سابق میئر کراچی نے کہا کہ یونس میمن کا نام بہت سنا ہے لیکن جانتا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید