• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی کی اداکاری سے بھارتی سوشل میڈیا اسٹار متاثر

کراچی (آئی ا ین پی) پاکستان کی باصلاحیت ٹی وی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری سے معروف بھارتی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم متاثر ہوگئیں۔

بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔انہوں نے یمنی زیدی کے ڈرامے دل ناامید تو نہیں کی بھی کھل کر تعریف کی۔

صبا ابراہیم نے ہمنی زیدی کے ڈرامے کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کل ان کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ ہے۔علاوہ ازیںمعروف اداکارہ یمنی زیدی نے کہا ہے کہ ان کا جتنا فاصلہ اداکاروں کے ساتھ اسکرپٹ میں ہوتا ہے وہ ان کے ساتھ عام زندگی میں بھی اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران یمنی زیدی کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ ایک محفوظ فاصلہ رکھتی ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اس رویے پر کوئی برا نہیں مانتا؟ جس پر یمنی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے، کیونکہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق ہر کوئی اس طرح کی چیزوں کو سمجھتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر اسٹارز کے ساتھ اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں جتنا کہ اسکرپٹ میں ہوتا ہے۔

دل لگی سے مزید