• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر کو ملازمت کی پیشکش کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار فیروز خان نے چین سے ایروناٹیکل انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود جوس بیچنے والے عبدالملک کو ملازمت کی پیشکش کردی۔کراچی میں جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک ان دنوں میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جب کہ انہوں نے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔سوات سے تعلق رکھنے والے عبدالملک اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آئے تھے لیکن انہیں اہلیت کے مطابق ملازمت نہ مل سکی جس کے بعد وہ ان دنوں کراچی میں تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہیں۔عبدالملک کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جہاں صارفین کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا وہیں اداکار فیروز خان نے عبد الملک کو ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کا کمنٹ شیئر کیا جارہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص میرا ان سے رابطہ کروادے میں انہیں ملازمت دینا چاہتا ہوں۔

دل لگی سے مزید