• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی امدادی بجٹ میں کمی سے لاکھوں افراد کے جان لیوا بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

لندن( پی اے ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ برطانیہ کے امدادی بجٹ میں کٹوتیوں سے لاکھوں افراد کے نظر انداز کی گئی جان لیوا بیماریوں سے مرنے کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا کہ تقریبا ً280 ملین زندگی بچانے والی گولیوں کی معیاد ختم ہونے کا امکان ہے اور برطانیہ کی جانب سے فنڈنگ سے دست برداری کی وجہ سے انہیں ضائع کرنا پڑے گا۔برطانیہ کا سالانہ غیر ملکی امداد کا بجٹ 0.7 فیصد سے کم کر کےقومی آمدنی کا 0.5 فیصد کردیا گیا ہے ، جو تقریباً 4ارب پونڈز ہے۔وزرا کا کہنا ہے کہ 2021 میں 10 بلین پونڈز اب بھی خرچ ہوں گے جس میں سے عالمی صحت کی مد میں 1.3 بلین پونڈز شامل ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اس سال غیر ملکی امداد میں کمی کے لئے ٹریژری کے فیصلے کے اثرات کے بارے میں متنبہ کرنے کے لئے بہت سی دیگر ایجنسیوں کے ہم آواز ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی جو برطانیہ کی امداد کے مستقبل کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے ، کو ایک عرضداشت پیش کرتے ہوئے ،ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کمی سے دنیا کے لاکھوں غریب ترین افراد کو نام نہاد جان لیوا امراض کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ ان میں ایلیفنٹیاسس ، ٹریچوما اور گیانا وارم شامل ہیں جو کہ ان 20 بیماریوں کے گروپ کا حصہ ہیں جو بنیادی طور پر غریب ممالک کے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ قابل علاج ہیں لیکن علاج کے بغیر یہ اموات ، بصارت سے محرومی ، چہرہ مسخ ہونے اور معذوری کا سبب بن جاتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ امداد میں کٹوتی سے قبل ، برطانیہ اپنے "فلیگ شپ" ہیلتھ پروگرام کے ذریعے 19 ممالک کو فنڈ مہیا کر رہا تھا جسے ’’ ایسکینڈ‘‘کہا جاتا ہے۔برطانیہ کی بیشتر امداد نے زندگی بچانے والی دوائیں تقسیم کرنے میں مدد کی لیکن اس مدد کے بغیر امکان ہے کہ 277 ملین گولیوں کی معیاد ختم ہوجائے گی اور انھیں ضائع کرنا ہوگا۔ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا ، فنڈز میں کمی کو پورا کرنے کے لئے کوئی واضح متبادل ذریعہ موجود نہیں ہے ۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ وبا کے باعث مالی دبائو کے نتیجے میں ان بیماریوں کا علاج کرنے والے پروگرام سے دست بردار ہونے کے سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وبا کے اثرات نے امدادی بجٹ کو عارضی طور پر کم کرنے اور جان لیوا بیماریوں کے خاتمے کے استحکام کو برقرار رکھنے اور کچھ پروگراموں سے باہر نکلنے کےسخت فیصلے پر مجبور کردیا۔ہم اس سال بھی غربت کے خلاف جنگ ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور عالمی صحت کو بہتر بنانے کے لئے 10 بلین ڈالر سے زیادہ خرچ کریں گے ، جس میں عالمی صحت پر 1.3 بلین ڈالر بھی شامل ہیں۔ہم کوویڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی ردعمل میں برطانیہ کی پوزیشن سب سے آگے رکھنے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ کنزرویٹو پارٹی نے 2019 کے عام انتخابات کے لئے اپنے منشور میں 0.7 فیصد خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا - لیکن پچھلے سال وزراء نے وبا کے اثرات کے باعث اس سال کے اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس متنازعہ اقدام پر ٹوری اور حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے تنقید کی ہے۔ ان کٹوتیوں سے درجنوں خیراتی ادارے اور اقوام متحدہ بھی متاثر ہوگی۔

تازہ ترین