• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جاپان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،اسحاق ڈار

فرینکفرٹ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں جائیکا کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے وہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر جائیکا کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ جائیکا کے وفد کی سربراہی وائس پریذیڈنٹ یاسوشی کنزاکی کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے حکومت جاپان کا مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا جو 1.4ارب ڈالر کی سطح پر ہے۔ انہوں نے بجلی کے شعبہ میں اصلاحاتی پروگرام IIکے لئے 2014-15ءکے دوران 50ملین ڈالر اور 2015-16ءکے لئے تقریباً 43ملین ڈالر کامعاونت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ کراچی سرکلرریلوے قومی اہمیت کا حامل ہے اس کے لئے جائیکا فنڈنگ کے عمل کو تیز کرے۔ جائیکا کے وفد نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی سطح بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جائیکا کی معاونت سے جاری مختلف منصوبے بھی زیرغور لائے گئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور طارق باجوہ اور پاکستان وفد کے دیگر ارکان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
تازہ ترین