• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد پروفیسر لینا خان امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر

واشنگٹن (جنگ نیوز ) پاکستان نژاد امریکی پروفیسر لینا خان نے امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے سربراہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سینیٹ کی طرف سے توثیق کے بعد لینا فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی تاریخ کی سب سے کم عمر کمشنر بن گئی ہیں۔اس سے قبل منگل کو امریکی سینیٹ نے کولمبیا یونیورسٹی کی 32 سالہ پاکستانی نژاد قانون کی پروفیسر لینا خان کی امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) میں کمشنر کے عہدے کے لیے نامزدگی کی توثیق کی تھی۔لینا خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں نامزدگی کی توثیق پر سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’کانگریس نے ایف ٹی سی کو اس لیے بنایا تھا تاکہ منصفانہ مسابقت کا تحفظ کیا جا سکے اور صارفین، ورکرز اور ایماندار تاجروں کو غیر منصفانہ اور دھوکہ دہی کے طریقۂ کار سے بچایا جا سکے۔
تازہ ترین