• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کی مجموعی قومی پیداوار میں دو فیصد کمی ہوگئی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)ا سکاٹ لینڈ کی مجموعی قومی پیداوار میں اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دو فیصد کمی واقع ہوئی ہے جوکہ برطانیہ کے 1.5فیصد کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں کنسٹرکشن انڈسٹری کی کارکردگی بہتر رہی، ریٹیل سیکٹر بھی پندرہ ماہ بعد اپنی بہترین سطح پر ہے، آن لائن شاپنگ میں کمی آرہی ہے اور لوگ اب دوبارہ شاپس اور سٹورز کی طرف جا رہے ہیں سب سے زیادہ کمی سروسز سیکٹر میں ہوئی کیونکہ کرونا کی پابندیوں کے باعث ہوٹل، پب اور ریسٹورنٹس وغیرہ بند رہے۔ گزشتہ سال 2020ء کے آغاز کے مقابلے میں اس سال اسکاٹش معیشت 5.4 فیصد کم رہی، جبکہ برطانوی معیشت میں یہ کمی 6 فیصد تھی۔ مارچ کے بعد لاک ڈائون کی پابندیوں میں نرمی کے بعد معیشت ایک بار پھر آگے برھ رہی ہے اور امید ہے کہ دوسری سہ ماہی کے اعدادوشمار اسی طرح بہتر ہونگے جس طرح گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت ڈرامائی طور پر 20 فیصد سکڑی تھی لیکن تیسری سہ ماہی جولائی اور ستمبر میں بڑی تیزی کے ساتھ دوبارہ ابھری۔ کوروناویکسین کے پروگرام میں تیزی اور پابندیاں کم ہونے نیز بزنس کے لئے برٹش اورا سکاٹش حکومت کی مالی امداد کے بعد امید ہے کہ صورتحال اب جلد نارمل ہو جائے گی۔
تازہ ترین