• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے خواتین کو ملک کی معیشت میں شامل کرنا ہوگا، شیخ رشید

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے ‘ موجودہ حکومت انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے کوشاں ہے ‘پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کو ملکی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر ہے، حالیہ بجٹ میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، خواتین کو کاروبار بڑھانے کے لئے ترجیحی طور پر قرضے دیے جارہے ہیں‘اسلام آبادمیں خواتین کیلئے مخصوص مارکیٹ قائم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد خواتین چیمبرز آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران خواتین کو دارالحکومت میں کاروباری سہولیات فراہم کرنےکے حوالے سے بات چیت کی گئی اور اسلام آباد میں خواتین کےلئے مختص مارکیٹ بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین