• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارما انڈسٹری کے خام مال پر ڈیوٹی میں کمی ادویات سستی کرنے سے مشروط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے فارماانڈسٹری کےخام مال پر ڈیوٹی میں کمی کو ادویات کی قیمتوں میں کمی سے مشروط کردیا، کمیٹی کا اجلاس طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں فنانس بل 2021،22کی بجٹ تجاویز و ترامیم کا جائزہ لیا گیا ، ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے پوائنٹ آف سیلز مشینوں کی درآمد پر ٹیکس ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے،بزنس اکائونٹس ڈکلیئر نہ کرنے پرجرمانہ،قید کی سزاہوگی، کریڈٹ کارڈ،ڈیبٹ کارڈ کےلیے استعمال ہونیوالے کارڈ ریڈرپر بھی ڈیوٹی کو ختم کر دیا ہے، فیصل سبزواری نے کہا کہ فارما کے خام مال پر ڈیوٹی میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہئے جس پر کمیٹی نے ڈریپ کو اجلاس میں طلب کر لیا ، نیشنل ٹیرف کمیشن کی چیئرپرسن روبینہ اطہر نے کمیٹی کو درآمدی خام مال ڈیوٹی کے خاتمے یاکمی کرنے سے متعلق بریفنگ دی ، روبینہ اطہر نے بتایا کہ برآمدی شعبے بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر گزشتہ دوسال کےد وران خاطر خواہ ریلیف دیا گیا ہے۔

تازہ ترین