• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب نے شوگر انوسٹی گیشن کو شریف انوسٹی گیشن کا نام دیدیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شوگر انوسٹی گیشن ٹیم کو شریف انوسٹی گیشن ٹیم قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایف آئی اے آٹا چینی چوری پر نوٹس درست پتے بنی گالہ میں عمران صاحب کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرے ۔ انہوں نے کہاکہ شوگر کمیشن بنا تھا چینی کی قیمت کیوں بڑھی، چینی کی قیمت کیا شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بڑھائی ؟شہبازشریف ایک سال اور حمزہ شہباز دو سال جیل میں رہے، ان تمام سوالات کے جواب پہلے ہی دے چکے ہیں ،عمران صاحب اور ایف آئی اے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ پہلے پڑھ لے جس میں ہر سوال کا جواب پہلے ہی آچکا ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید