• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جولائی سے سی این جی 9 روپے لٹر مہنگی ہونے کا امکان

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کے باعث یکم جولائی سے سی این جی کی قیمتیں 9روپے لٹربڑھنے کا مکان ہے ، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے حکومت کی جانب سے بجٹ میLNG پر اضافی ٹیکس لگانے سے سینکٹروں سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے جس سے لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے۔

بجٹ میں جی ڈی ایس لگنے اور دیگر ٹیکسز میں اضافے سے صرف گیس سیکٹر متاثر ہو گا کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی اور منفی پیغام جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر دیگر شعبوں کی طرح مقامی گیس سستے داموں دی جائے۔

تازہ ترین